Skip to product information
1 of 2

Snapzaar.pk

Maktoobat e Imam Rabbani Set 2 Vol (مکتوبات امام ربانی )

Maktoobat e Imam Rabbani Set 2 Vol (مکتوبات امام ربانی )

Regular price Rs.4,500.00
Regular price Rs.5,500.00 Sale price Rs.4,500.00
Sale Sold out

مکتوبات امام ربانی 2  جلد مکمل جدید ترجمہ از: ڈاکٹر محمد نذیر رانجھا

سلاسل صوفیہ میں حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی قدس سرہ کو پیشوائے مقتدا کی حیثیت و درجہ حاصل ہے۔ سرہند شریف کو آپ کے قیام کی بدولت نہ صرف برصغیر پاکستان و ہند میں دائمی شہرت نصیب ہوئی ہے، بلکہ آپ کی اولاد امجاد اور خلفائے عظام کی دینی خدمات کی وجہ سے یہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی توجہ کا محور بن گیا اور اسلامی ہند کا دارالارشاد کہلانے لگا۔ آپ کی عظیم علمی و روحانی اور تجدیدی یادگار آپ کے ۵۳۶ مکتوبات شریف ہیں جو تین دفاتر پر مشتمل ہیں ۔ دفتر اول میں ۳۱۳ مکتوبات ہیں جن کو آپ کے ارشاد پر آپ کے خلیفہ حضرت مولانا یار محمد بدخشی طالقانی رحمة الله علیہ نے ۱۰۲۵ھ/ ۱٦۱٦ء میں "در المعرفت‘‘ کے نام سے مرتب کیا۔ دفتر دوم میں ۹۹ مکتو بات ہیں اور اس کو حضرت خواجه معصوم قدس سره کے ارشاد پر حضرت مولانا عبدالحی حصاری شاد مانی رحمۃ اللہ علیہ نے ۰۲۸ اه) ۱۹۱۹ء میں ’’نورالخلائق“ کے نام سے مدون کیا ، اور دفتر سوم کے ۱۲۴ مکتوبات کو آپ کے خلیفہ حضرت مولانا محمد ہاشم کشمی برہان پوری رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کی خدمت میں رہ کر ۰۳۱اھ/ ۱٦۲١ء میں "معرفت الحقائق‘‘ کے نام سے مرتب کیا۔

حضرت مجدد الف ثانی قدس سرہ کے مکتوبات شریف کا شہرہ و آوازه آپ کی حیات مبارکہ میں بی بر صغیر پاک و ہند سے نکل کر بلخ و بخارا، ایران اور عرب ممالک میں پھیل گیا تھا۔ الحمدللہ! مکتوبات کے درس کا سلسلہ تاحال مجددی خانقاہوں میں جاری و ساری ہے اور ان سے ایک جہان مستفید ہورہا ہے۔ عربی ، ترکی اور اردو زبانوں میں ان کے تراجم ہوئے ہیں اور بعض مکتوبات کا ترجمہ انگریزی میں بھی طبع ہو چکا ہے

View full details